شاد باغ ،دو گروپوں کے مابین جھگڑے اورفائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) شاد باغ میں دو گروپوں کے مابین جھگڑے اورفائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی جس کے بعد فائرنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کی زدمیں آکر پانچ افراد عبیداللہ،مبشر،انور،اللہ دتہ،سبحان اور محمد اللہ دتہ زخمی ہو گئے ۔ امدادی ٹیموںنے تمام زخمیوںکو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں دو کی حالت تشویشناک ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغازکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں