سروسز ہسپتال میںطبی عملے کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاںبحق

سیکرٹری صحت جاوید قاضی نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) لاہور کے سروسز ہسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث مریضہ انتقال کرگئی جس کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جاوید قاضی نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

سمز کے پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم 4 رکنی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔کمیٹی غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داران کا تعین کرے گی اور 48 گھنٹوں میں تحقیقات رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں