ساہیوال،چار کروڑ پچاس لاکھ روپے خرد برد کر نے پر کالونی ڈویلپر کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 24 اکتوبر 2021 16:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) لاہور کے گڈز ٹرانسپورٹر کو کالونی ڈویلپر نے دھوکہ دہی،فراڈ اور بوگس دستاویزات بنا کر ساڑھے چار کروڑ روپے خرد برد کر لئے ۔پولس ہڑ پہ نے مقدمہ درج کر لیا۔واقعات کے مطابق لاہور کے گڈز ٹرانسپورٹر ارشاد احمد خاں کو کاروبار کے لئے مدینہ ٹائون 89۔

(جاری ہے)

سکس آر کے رانا فاروق اور مسعود احمد غوری نے مل کر ہڑپہ کے چو ہدری طاہر اقبال سے 46کنال رقبہ لیکر 18دسمبر2017کو ایک کالونی بنائی جس پر تما م رقم مسعود احمد غوری اور ارشاد احمد خاںنے خرچ کی جبکہ ایک حصہ دار رانا فاروق احمد کو تعمیرات اور دیگر شرائط پر بنا لیا لیکن رانا فاروق احمدنے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے کام لیا ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر بوگس دستاویزات بنا کر ارشاد احمد خاں اور مسعود احمد غوری کو چار کروڑ پچاس لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا دیا دستاویزات اور رسیدیں بوگس پائی گئیں۔

پولیس ہڑ پہ نے ارشاد احمد خاں کی مد عیت میں کالونی ڈویلپر رانا فاروق احمد کے خلا ف 471,468,467,406,420اور408 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تاہم ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رقم کے ڈوب جانے کے صدمہ سے مسعود احمد غوری بستر مرگ پر پہنچ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments