کورونا ویکسین کی 66لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

�اکھ ڈوز چین اور امریکہ سے پاکستان منتقل کی گئی ہیں، چین سے سائینوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوزبطورتحفہ ملا

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) کوروناویکسین کی بھاری کھیپ پاکستان منتقل کردی گئی جس میں ویکسین کی 66 لاکھ خوراکیں ہیں۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق کوروناویکسین کی 66لاکھ ڈوز چین اور امریکہ سے پاکستان منتقل کی گئی ہیں۔ چین سے سائینوویک ویکسین کی 30لاکھ ڈوزلائی گئی ہیں، 30 لاکھ سائینوویک ڈوز چینی حکومت کا پاکستان کوتحفہ ہے، چین سی30لاکھ ویکسین ڈوز پی آئی اے کے ذریعے لائی گئی ہیں۔

کوویکس سی36لاکھ کوروناویکسین ڈوز کی کھیپ موصول ہوئی، کوویکس کی جانب سے پاکستان کوفائزرویکسین فراہم کی گئی ہے، کوویکس کی ویکسین کھیپ غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچائی گئی۔اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 66لاکھ کورونا ویکسین ڈوز ای پی آئی کے مرکزی ویئرہائوس منتقل کردی گئیں، فائزر اور کوروناویک ویکسین صوبوں کو حسب ضرورت فراہم ہوگی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت صوبوں سے ویکسین کی ڈیمانڈلسٹ طلب کرے گی، 14کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوز پاکستان لائی جا چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان لائی گئی 10کروڑ سے زائد کوروناویکسین ڈوزخریدی گئی ہیں، پاکستان کو 3کروڑ80لاکھ کورونا ویکسین ڈوزعطیہ اور تحفہ ملی ہیں۔کوویکس سے پاکستان کو 3کروڑ کورونا ویکسین ڈوز عطیہ ملی ہیں، چین پاکستان کو 80لاکھ کوروناویکسین ڈوزتحفہ دے چکا ہے، کوویکس سے پاکستان کو فائزر، آسٹرازنیکا، موڈرنا اور سائینوفام ویکسین ملی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں