طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات روکنے کیلئے بڑا اقدام

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) قومی ایئرلائن کے شعبہ کارپوریٹ سیفٹی نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات روکنے اور آگاہی کے لیے خصوصی سیفٹی ویک کا انعقاد کیا۔خصوصی سیفٹی ویک کا مقصد طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے بچا ئوکے لیے عوام الناس میں آگاہی بیدار کرنا تھا، طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے طیاروں اور مسافروں کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ائیر پورٹس کے گردو نواح میں کوڑا کرکٹ کی صفائی کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے دورے کئے گئے تاکہ طیاروں سے پرندوں کے ٹکرا کے ممکنہ خطرات کا سد باب کیا جا سکے۔سیفٹی مہم کے دوران سول ایوی ایشن کے ساتھ ماحولیات اور حفاظتی امور سے متعلق اجلاس جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سیمینار ز کا انعقاد بھی کیا گیا۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائیر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔پاکستانی ائیر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال اب تک پی آئی اے کے 66 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں