بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے،اسے ہی کاٹ رہی ہے، اپوزیشن کا رویہ قومی مفادات کے متصادم ہے‘عثمان بزدار

کوروناہو یا ڈینگی یا کوئی اور قومی چیلنج، اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیااور ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہی- اپوزیشن کا رویہ موجودہ حالات کے تناظر میں قومی مفادات کے متصادم ہی-اپوزیشن جماعتوں نے اپنی خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا ہی-اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کوروناہو یا ڈینگی یا کوئی اور قومی چیلنج، اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیا۔

اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی-اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں -اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، صرف نان ایشوز پر سیاست کررہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔انتشار پھیلانے والوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکی ہی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں