تحریک انصاف این اے 133 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی‘اعجازچوہدری، جمشید چیمہ

کرپٹ ٹولے کو شکست فاش ہوگی، تحریک انصاف کے کارکنان پوری تیار ی کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے ہیں

اتوار 24 اکتوبر 2021 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری اور این اے 133 کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ سے پارٹی سیکرٹریٹ میں رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ کی قیادت میں سنٹرل پنجاب، شمالی وجنوبی لاہور کی مینارٹی کے گورننگ باڈی کے اراکین نے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعجازاحمدچوہدری اور جمشید اقبال چیمہ نے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف این اے 133 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی، کرپٹ ٹولے کو شکست فاش ہوگی، تحریک انصاف کے کارکنان پوری تیار ی کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے ہیں، (ن)لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں عوام بری طرح مسترد کریں گے، اقلیتی عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے، پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے پارٹی پلیٹ فارم پر اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں