مریم نواز نے عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا

’’یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے‘‘، وزیراعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب پر مریم نواز نے عمران خان کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر دیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 21:15

مریم نواز نے عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24اکتوبر 2021) ’’یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے‘‘، وزیراعظم عمران خان کا دورۂ سعودی عرب، مریم نواز نے عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کردیا۔مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کا 7 سال پرانا بیان ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں عمران خان نے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 'یہاں تباہی مچی ہے اور نوازشریف عمرہ کرنے چلے گئے۔مریم نواز نے 24 جولائی 2014 کا بیان ری ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کیا ہےکہ ' تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی!'۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وزير اعظم عمران خان گذشتہ روز ہی سعودی عرب کے دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے ، وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضرى دی اور مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کیے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ پہنچے جہاں آج انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئے ریاض روانہ ہوں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں