بیرسٹر امجد ملک کی مریم نواز شریف سے ملاقات، بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ،ملکی صورتحال پر گفتگو

ْمریم نواز شریف کا ایک بار پھر بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں، نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں، لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

پیر 25 اکتوبر 2021 12:18

بیرسٹر امجد ملک کی مریم نواز شریف سے ملاقات، بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی ،ملکی صورتحال پر گفتگو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور مہنگائی پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں، نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں، لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

چیف کوآرڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز شریف سے جاتی امراء لاہور میں خصوصی ملاقات کی جس میں بیرسٹر امجد ملک نے ان کے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر انہیں خصوصی مبارکباد دی اور پھول بھی پیش کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف نے سخت محنت سے پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالا تھا،اسحق ڈار نے ڈالر کنٹرول میں رکھا اور شہباز شریف نے خدمت کی نئی تاریخ رقم کی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معاشی مشکلات کا شکار ہے،عام آدمی پاکستان کے موجودہ حالات سے دل برداشتہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیازی سرکار پاکستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ ظلم کمایا تھا وہ ایک ایک کرکے آشکار ہو رہے ہیں۔ انہوںن یکہاکہ مسلم لیگ (ن )کو آگے آنے اور آگے لانے کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت تجربہ اور تنظیم رکھتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جنکے پاس ملکی مسائل کے حل کی کنجی موجود ہے انکے پاس وژن تجربہ اور ٹیم ہے جو ملک کو ان گھمبیر مسائل سے باہر نکال سکتی ہے اور پاکستان عالمی تنہائی ،بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل اور اقتصادی ابتری سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مریم نواز شریف کا تارکین وطن کے بارے میں نیک خیالات رکھنے اور آنیوالے وقت میں ان سے اسحاق ڈار کی مشاورت سے براہ راست رابطوں پر آمادگی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے اپنے دور حکومت میں رول ماڈل اقدامات کئے جن پر خصوصی شکریہ ادا کیا،انشااللہ پارلیمان میں مخصوص نشستوں سے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔ ملاقات میں انکی بیگم نادیہ ملک اور انکے بیٹے حمزہ ملک بھی ساتھ موجود تھے۔ مریم نواز شریف نے خصوصی طور پر نوجوانوں کیساتھ روابط بڑھانے پر زور دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں