گھی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پیر 25 اکتوبر 2021 12:26

گھی کی قیمتوں میں 20 روپے اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) نے گھی کی قیمتوں میں مزید 20 روپے اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عوام پر حکومت کی جانب سے مہنگائی بم گرانے کا سلسلہ رک نہیںسکا،گھی کی قیمتوں میں مزید 20روپے فی کلوگرام اضافہ قابل مذمت ہے ،وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں