ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کی ایکوائر شدہ اراضی سے مٹی ،ریٹ چوری ہونے کیخلاف تحریک التوا ئے کار جمع

پیر 25 اکتوبر 2021 12:26

ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کی ایکوائر شدہ اراضی سے مٹی ،ریٹ چوری ہونے کیخلاف تحریک التوا ئے کار جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کی ایکوائر شدہ اراضی سے مٹی اورچوری ہونے کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق حکومت کی جانب سے گلبرگ سے بابو صابو تک ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبہ کی منظوری دے گئی ،منصوبے پر شہباز شریف دور حکومت میں 8 ارب روپے کی کثیر رقم خرچ کی جاچکی ہے، موجودہ حکومت میں عوامی دبا ئوکے تحت ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی،ایلی ویٹیڈ ایکسپریس وے کی ایکوائر شدہ اراضی پر مٹی چور مافیا سرگرم ہوگیا،ایل ڈی اے کی انکوائری رپورٹ میں مٹی اورریت چوری سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ محکمے ریت و مٹی چوری کرنے والے مافیا کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئے ہیںجس سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments