لاہور ہائیکورٹ کا تعلیمی بورڈکے کنٹر یکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کی تاریخ سے مستقل کرنے کا حکم

پیر 25 اکتوبر 2021 16:01

لاہور ہائیکورٹ کا  تعلیمی  بورڈکے کنٹر یکٹ ملازمین کو   کنٹریکٹ پر بھرتی  کی تاریخ سے مستقل کرنے کا حکم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنڑ یکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے لاہور بورڈ کے ملازمین کو 2016کی بجائے 28 فروری 2012 سے مستقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے رابعہ ارشد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین لاہور بورڈ میں 28 فروری 2012 کو کنٹریکٹ پر بھرتی ہوئے، بورڈ نے سالانہ کارکردگی، تعلیمی اہلیت اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مستقل کیالیکن بورڈ نے تاریخ تقرری کی بجائے 2016سے ریگولر کیا۔ عدالت کے روبرو درخواست گزاروں نے درخواست میں تقرری کی تاریخ سے ریگولر کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments