صوبہ بھرمیں 15نومبرسے27نومبرتک خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغازکیاجارہاہے‘ ڈی جی ہیلتھ

ماہ سی15سال عمرکے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے‘ڈاکٹرہارون جہانگیر

پیر 25 اکتوبر 2021 17:15

صوبہ بھرمیں 15نومبرسے27نومبرتک خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغازکیاجارہاہے‘ ڈی جی ہیلتھ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے صوبہ بھرکے تعلیمی اداروں میں انسدادخسرہ اور روبیلا مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سے مددمانگ لی۔ انہوں نے اس بات کا اظہاریونیسف اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب کے اشتراک سے انسدادخسرہ وروبیلا مہم کے حوالہ سے مقامی ہوٹل میں آگاہی سیمینارکے انعقاد کے موقع پرکیا۔

آگاہی سیمینارکی صدارت ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیرنے کی۔سیمینار میںصوبہ بھرکے نجی تعلیمی اداروں سے قومی مہم میں تعاون حاصل کرنے کیلئے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔اس موقع پر صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداختر،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمشتاق احمدارشاد،پولیوآفیسریونیسف ڈاکٹرفریال سیداورٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرنعمان خان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آگاہی سیمینارمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن عثمان غنی،میڈیکل آفیسر ای پی آئی ڈاکٹرمدثرسعید اورڈاکٹرعائشہ نے بھی شرکت کی۔صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی نے پنجاب میں خسرہ اور روبیلاکے خلاف مہم میں یونیسف اور محکمہ صحت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمد سعیداخترنے آگاہی سیمینارمیں خسرہ اور روبیلا کی علامات اور علاج بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبہ بھرمیں 15نومبرسی27نومبرتک خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغازکیاجارہاہے۔15نومبرسی27نومبرتک 9ماہ سی15سال عمرکے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ محکمہ صحت پنجاب صوبہ بھرمیں معصوم بچوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں انسدادخسرہ اور روبیلا کی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزپنجاب نے مزیدکہاکہ صوبہ بھر میں انسدادخسرہ و روبیلا مہم کی کامیابی کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ڈاکٹرہارون جہانگیرنے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنے میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون پریونیسف کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

صدرآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کاشف ادیب جاودانی نے کہاکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے نجی تعلیمی اداروں میں خسرہ اور روبیلا کی مہم کوکامیاب بنانے میں محکمہ صحت کا مکمل ساتھ دے گی۔کاشف ادیب جاودانی نے پنجاب میں انسدادخسرہ اور روبیلاکی وسیع پیمانے پر مہم چلانے پر یونیسف کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں