اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا

اپوزیشن کی جانب سے مختلف ایشوز پر احتجاج کے باعث اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان

پیر 25 اکتوبر 2021 17:15

اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ( منگل ) صبح ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا،اپوزیشن کی جانب سے مختلف ایشوز پر احتجاج کے باعث اجلاس گرما گرم رہنے کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے ارکان اجلاس میں مہنگائی کے خلاف احتجاجاً سیاہ پٹیاں پہن کر شریک ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لیگی اراکین مہنگائی،ڈینگی کیسسز میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی بھی شرکت کا قوی امکان ہے۔سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن)پنجاب کے عوام کا مقدمہ ایوان میں اٹھائے گی،مہنگائی،ب روز گاری،ڈینگی سے بڑھتی اموات اوربگڑتی ہوئی امن و امن کی صورتحال پر آواز اٹھائیں گے،خواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں