پیمرا کی جانب سے ٹی وی ڈرامے دکھانے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن چیلنج

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بیرسٹر احمد پنسوتا کو عدالتی معاون مقرر کر دیا

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

پیمرا کی جانب سے ٹی وی ڈرامے دکھانے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے ٹی وی ڈرامے دکھانے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔ فاضل عدالت نے بیرسٹر احمد پنسوتا کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیمرا نے ٹی وی ڈراموں میں رومانوی جذباتی مناظر کو روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ،پیمرا کا نوٹیفیکیشن غیر قانونی اور پیمرا آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے ،پیمرا کے پاس ٹی وی چینلز کو ایسی ہدایت دینے کا کوئی اختیار نہیں ،پیمرا کا اقدام بدنیتی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی ہے ،پیمرا کی جانب سے ایسی ہدایت جاری کرنا ذہنی بیماری کی عکاسی کرتا ہے ۔ مطالبہ ہے کہ پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیاجائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں