باپ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ لڑکی ، والدہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں

دونوں رو رو کر دوہائیاں دیتی رہیں ،انصاف نہ ملنے پر خاتون کی احاطہ عدالت میں خودسوزی کی کوشش کی

منگل 26 اکتوبر 2021 13:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) باپ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ لڑکی اور والدہ انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں ،ماں اور بیٹی رو رو کر دوہائیاں دیتی رہیں ،انصاف نہ ملنے پر خاتون نے احاطہ عدالت میں خودسوزی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا جبکہ خاتون کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو زندگی ختم کر لوں گی۔

(جاری ہے)

کنیز فاطمہ بی بی نے کہا کہ میرے شوہر نے میری بیٹی کو ایک سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ،لوگوں کے گھروں کے برتن دھو کر گزارا کرتی ہوں ،میرے پاس وکیل کرنے کے پیسے بھی نہیں ہیں ،شوہر اور دیور دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس موقع پر زیادتی کا شکار بیٹی بھی رو رو کر انصاف کے لیے دوہائیاںدیتی رہی ۔ لڑکی نے کہا کہ کوئی باپ ایسے ہوتا ہے ،باپ تو پیار کرنے والے ہوتا ہے ،زیادتی کون باپ کرتا ہے۔مبینہ زیادتی کے ملزم نے عدالت میںضمانت کی درخواست دائر کردی ،ملزم کے خلاف تھانہ نشتر کالونی نے زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں