این سی اے میں معروف آرٹسٹ جمیل نقش کی پینٹنگز اور منی ایچرزکے فن پاروںپر مشتمل نمائش کا انعقاد

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) نیشنل کالج آف آرٹس میں جمیل نقش میوزیم کے اشتراک سے معروف آرٹسٹ جمیل نقش کی پینٹنگز اور منی ایچرزکے فن پاروںپر مشتمل ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش کے ساتھ "شاگر د استاد شریف" کی کتاب کی تقریب رونمائی بھی کی گئی۔ یہ جمیل نقش کی این سی اے میں پہلی نمائش تھی،جسے مسز صوبیہ نقش اور قدوس مرزا نے پیش کیا تھا۔

نمائش میں 10 منی ایچراور 30پینٹنگز شامل ہیں جس کا عنوان 'فشر ویمن آف مائی موہنجودڑو' رکھا گیا ہے۔جمیل نقش نے 1953 میں میو سکول آف آرٹس میں اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے استاد شریف کے زیر سر پرستی دوسال تربیت حاصل کی اور اپنا ڈپلومہ مکمل کیے بغیر ہی این سی اے چھوڑ گئے۔ تاہم،استاد شریف نے جمیل کو اپنے ایک بہت ہی قابل اور خاص شاگرد کے طور پر یاد رکھا اور وہ اکثر اپنے طالب علموں سے کہا کرتے تھے کہ جمیل ایک عظیم مصور بننے کی تمام خوبیوں سے مالا مال ہے۔

(جاری ہے)

جمیل نقش نے تمام عمر اپنے فن پاروں پر "شاگرد استاد شریف ‘‘ کے نام سے دستخط کئے ، یہ ا ن کا اپنے استاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا انداز تھا۔ نمائش میں نقش کے جو فن پارے پیش کئے گئے ان میں درحقیقت وادی سندھ کی تہذیب کی تاریخ اور شناخت کو سمجھنے کی جستجو دکھائی دیتی ہے۔ اس خوبصورت تقریب میں نقش کے آرٹ ورک پر بات چیت کیلئے مہمان مقررین کو مدعو کیا گیا تھا۔

جن میں بشیر احمد،میاں اعجازالحسن،مسز راحت نوید مسعود ، سیزان نقش ، قدوس مرزا، مسز صوبیہ نقش اور پرنسپل این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری تھے۔ان سب مقررین نے جمیل نقش کے کام پر گفتگوکی۔ تمام مقررین نے نقش کے کام پر بہت تفصیل سے اظہار خیال کیا جو نوجوان طالب علموں کے لیے بہت دلچسپ اورمعلوماتی تھا۔ یہ نمائش نقش کے فنی سفر کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ جو نمائش کے ذریعے اپنے استاد،استاد شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئی67 سال بعدنیشنل کالج آف آرٹس تشریف لائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں