دوسالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:15

دوسالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پولیس نے مبینہ زیادتی کے بعد 2سالہ بچے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم منہ بولے ماموں کا بیٹا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں مبینہ طور پر زیادتی کے بعد 2سالہ بچے کے قتل کے واقعہ پر پولیس نے ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منہ بولے ماموں کا بیٹا ہے، ملزم علی شان نے بچے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ستوکتلہ میں مبینہ زیادتی کے بعد بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہے لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں 2 سال کے معصوم بچے کو تشدد اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں خاتون کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچے کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں