27اکتوبر کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا دن ہے‘فیاض الحسن چوہان

خصوصی حیثیت بدل کر مودی نے جدوجہد آزادی کو ناکام بنانا چاہا لیکن کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:15

27اکتوبر کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا دن ہے‘فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر کا دن کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا دن ہے،کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے جدوجہد آزادی کو ناکام بنانا چاہا لیکن دنیا نے دیکھا کہ جراتمند کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیںہوئے۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر موجودہ حکومت سے پہلے کسی نے اتنی کامیاب سفارتکاری نہیں کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔مسئلہکشمیر پر پاکستان کی پالیسی دو ٹوک اور واضح ہے۔ پاکستانی عوام ہر فورم پر کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں