لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے احاطہ عدالت سے ملزم ریاض کو گرفتار کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اکتوبر 2021 14:02

لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 اکتوبر 2021ء) : لاہور میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ 2 فروری کو لاہور کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیش آیا تھا جس پر 21 فروری کو تھانہ فیصل ٹاؤن تھانے میں دفعی 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم ریاض نے سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت دائر کی تھی جسے مسترد کیا گیا تھا، تاہم ملزم نے عبوری ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا جسے آج ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے مسترد کر دیا۔ سماء نیوز کے مطابق پولیس رپورٹ اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں ملزم کی دونوں عدالتوں سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر پولیس نے احاطہ عدالت سے ملزم ریاض کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے جیل میں جانے پر متاثرہ خاتون نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جیل بھیج کر سکون مل گیا ہے۔ ملزم ریاض کو سزا دلوا کر دم لوں گی۔ ملزم سے صلح نہیں کروں گی تاکہ ایسے عناصر خواتین کو کبھی دوبارہ اپنی درندگی کا نشانہ نہ بنا سکے۔ یاد رہے کہ لاہور میں ایک خاتون کو دو فروری کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ متاثرہ خاتون نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں بتایا تھا کہ ملزم ریاض نے نوکری کے لیے 2 فروری کو پہلے ماڈل ٹاؤن پارک بلوایا اور پھر وہاں سے رکشہ میں بیٹھ کر انٹرنیشنل مارکیٹ پہنچے جہاں ملزم نے اپنے بڑے افسر سے ملنے کا کہا۔

افسر سے ملاقات کے لیے اوپر گئی تو ملزم نے میرا موبائل چھین کر کمرے میں بند کر دیا، جس کے بعد مجھے پانی دیا گیا جس کو پینے کے بعد نیم بیہوش ہوگئی۔ ملزم نے نیم بیہوشی کی حالت میں مجھ سے زیادتی کی اور مجھے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں