وزیراعلیٰ عثمان بزداراورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی قیادت میں یوم سیاہ کی ریلی ،کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعرے

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی مدد جاری رکھے گا، وزیراعظم عمران خان نے بھر پور طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا ‘عثمان بزدار

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:10

وزیراعلیٰ عثمان بزداراورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی قیادت میں یوم سیاہ کی ریلی ،کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعرے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی قیادت میں گورنر ہاؤ س میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ کی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں صوبائی وزراء،مشیران،معاون خصوصی اطلاعات حسان خاور،صوبائی محکموں کے سیکرٹریز،وکلاء،سکھ برداری،سول سوسائٹی اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک انصاف کے عہدیداران،کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے واشگاف نعرے لگائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیر قانونی اورناجائز قبضہ کیا ہواہے۔پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔

(جاری ہے)

ہم آج کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔بھارت نی74سال قبل کشمیر پر قبضہ کیااورکشمیری عوام پر بے پناہ ظلم و ستم جاری رکھا ہوا ہے ۔

اقوام متحدہ کی جانب سے تسلیم کردہ حق بھی کشمیریوں کو نہیں دیا جارہا۔انہوںنے کہا کہ قائداعظم ؒ نے فرمایاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورہم اپنے اس موقف سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔انشاء اللہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی مدد جاری رکھے گا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھر پور طریقے سے کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے اور کشمیر کے سفیر بنے ہیں۔

انشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب کشمیر آزا د ہو گا۔ہم کشمیر کے ساتھ تھے اورکشمیر کے ساتھ ہیںاورکشمیر کے ساتھ رہیںگے۔میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہنگائی پوری دنیا کامسئلہ ہے لیکن ہمیں اپنے عوام کا احساس ہے۔عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے بہت جلد پیکیج کا اعلان کیا جائے گاجس سے حقیقی معنوں میںعوام کو ریلیف ملے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی ریلی سے بھی خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں