وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکاستوکتلہ میںمبینہ زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزم گرفتار

بدھ 27 اکتوبر 2021 18:13

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکاستوکتلہ میںمبینہ زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ستوکتلہ میںمبینہ زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کوہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے لواحقین کو جلد انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم علی شان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں