کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ٹرین آپریشن بھی دھرم بھرم ،متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ر،جبکہ کئی ٹرینیں معطل

پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے ،جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیاگیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:56

کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ٹرین آپریشن بھی دھرم بھرم ،متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ر،جبکہ کئی ٹرینیں معطل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ٹرین آپریشن دھرم بھرم ہوگیا،متعدد ٹرینیں گھنٹوںتاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی ٹرینیں معطل کر دی گئیںجس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

شاہ حسین ایکسپریس ٹرین ساڑھے تین گھنٹے ،خیبر میل پون چار گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس تین گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس ٹرین سوا دو گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ٹرین دو گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس ٹرین پونے دو گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین 2گھنٹے ،عوام ایکسپریس دو گھنٹے جبکہ ریل کار ٹرین پون گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی ۔

ریلوے ترجمان کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر پشاور، راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، لاہور روانہ کیا جارہاہے ۔ترجمان کے مطابق سبک خرام ،اسلام آباد ایکسپریس ،راول ایکسپریس ،جعفرایکسپریس اورگرین لائن کومعطل کر دیا گیا جبکہ پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں