حکومت چوری چھپا رہی ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا

عوام جان چکے الیکشن چوری ہوں گے تو انہیں ریلیف نہیں ملے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:10

حکومت چوری چھپا رہی ہے تو مہنگائی کو کون دیکھے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اکتوبر 2021ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت چوری چھپانے کے لیے کوشاں ہے مہنگائی کون دیکھے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت آج تک توشہ خانہ کےتحائف کاجواب نہیں دے سکی ۔ حکمرانوں کو عوامی تکلیف کی پرواہ نہیں، حکومت چوری چھپانے میں کوشاں رہے گی تو مہنگائی کا معاملہ کون دیکھے گا، عوام جان چکے الیکشن چوری ہوں گے تو انہیں ریلیف نہیں ملے گا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈالر میں اضافہ اور روپے میں کمی کیوں ہورہی ہے۔

جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔ آج عوام مہنگائی سے مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا، پورے ملک میں پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ۔ اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے۔آج ملک میں جو صورتحال بن رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔ فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جو آرڈیننس آیا ہے جج صاحبان خود اس سے پریشان ہیں، فوری اور شفاف انتخابات پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔           

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں