عدالت کا چکن کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:28

عدالت کا چکن کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے  جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ کے چکن کی قیمت مقرر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ حکام سے آٹھ نومبر کو جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پولٹری ٹریڈرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں چکن کی قیمتیں مقرر نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا.دوران سماعت  درخواست گزار تنظیم کے وکیل نے  عدالت کو بتایا کہ حکومت نے قانون کی موجودگی کے باوجود چکن کی قیمت مقرر نہیں کی اور قیمت مقرر کیے بغیر چکن فروخت کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

درخواست گذار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ  کوئی یکساں قیمت نہ ہونے کی وجہ سے چکن فروخت کرنے والوں کیخلاف جو  کارروائی کی جاتی ہے وہ  ہراساں کرنے کی زمرے میں آتی ہے اس لئے چکن کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں