عدالت کاشاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:33

عدالت کاشاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف درخواست پر  پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی احکامات کے باوجود تعمیر میں تاخیر کی نشاندہی کی گئی. عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ  تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کو تعمیراتی کاموں کی وجہ سے شدید نوعیت کے مسائل کا سامنا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ شاہکام چوک کا کام  جلد مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں