وفاقی وزرا ء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں‘شہباز شریف

ملک میں افراتفری کی صورتحال ،قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری مکمل طور بر بے خبر ،یہی عمران خان کا پاکستان پر حکومت کا طریقہ ہے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:21

وفاقی وزرا ء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں‘شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا ء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کالعدم جماعت سے 2020 میں ہونے والے معاہدے بارے لاعلم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں افراتفری کی صورتحال اور قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری مکمل طور بر بے خبر ہے اور یہی عمران خان کا پاکستان پر حکومت کا طریقہ ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments