وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کا دعویٰ

الحمدللہ! رواں سال تمام شہروں کے سیوریج کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں، صوبے میں پولیو کا کوئی نیا کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 نومبر 2021 20:59

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کا دعویٰ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کا دعویٰ کردیا، انہوں نے کہا کہ الحمدللہ! رواں سال تمام شہروں کے سیوریج کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں، صوبے میں پولیو کا کوئی نیا کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ اس سال پنجاب بھر میں تمام شہروں کے سیوریج کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں اور صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل تسلسل سے جاری ہے اور انشاء اللہ ہم جلد اس مرض کا پاکستان سے مکمل طور پر خاتمہ کر دیں گے۔دوسری جانب آئندہ ماہ دسمبر میں خیبر پختونخوا میں پولیو مہم 10 دسمبر سے شروع ہوگی جو 14 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ ضلع خیبر اور پشاور میں پولیومہم 10 سے 16 دسمبر تک دو دن اضافے کیساتھ جاری رہے گی، دسمبر میں پولیو مہم کے لئے 28438 موبائل ٹیمیں، 1128 ٹرانزٹ ٹیمیں، 1901 فکسڈ، اور 151 رومنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ کل 66227 افراد یو سی لیول پر مہم میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے سیکورٹی کے تمام انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔ اسی طرح کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ کراچی میں انسداد پولیو کے لئے کراچی انتظامیہ اپنی کوششیں جاری رکھے گی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی کہ کراچی سے وائرس کا جلد از جلد خاتمہ ہو، پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کے لئے عالمی پارٹنرز کا تعاون قابل قدر ہے۔

وہ اپنے دفتر میں پولیو او ور سائٹ بورڈ POB کے سر براہ اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فا?نڈیشن کے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس Dr. Chris Elias کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تیرہ رکنی پولیو اوور سائٹ بورڈ POB کے ارکان کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انھو ں نے کہا کہ کراچی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں انسداد پولیو کے کراچی میں کی جانے والی کوششیں قابل قدر ہیں کراچی میں انسداد پولیو کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ان کے دورہ کا مقصد ڈپٹی کمشنرز سے ملاقات ہے تاکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے لئے ان سے براہ راست مشاورت کی جا سکے۔

انھوں نے ان کوششوں کو پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لئے صحح سمیت میں کاوش قرار دیا۔ اجلاس نے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور وائرس کے خاتمہ کی کوششوں کو مو ثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا اور فیصلہ کیا کہ پولیو ورکرز کی ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کے لئے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائںٴْ گے اور دیگر اقدامات کے علاوہ مانٹرنگ نظام کو موثر بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں