سینیٹر اعجازاحمدچوہد ری کی سپین میں آئی پی یو اسمبلی کے 143 اجلاس میں شرکت

جمعہ 26 نومبر 2021 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہد ری نے سپین میں آئی پی یو اسمبلی کے 143 اجلاس میں شرکت کی۔ اوآئی سی ممالک کے اجلاس کی صدارت ترکی کے سپیکرنے کی جس نے انڈونیشیا کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کی درخواست کی ۔ ترکی طرف سے اسلاموفوبیا، فیک اور بیڈ نیوز جو سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں اس کے حوالے سے بات کی گئی۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری نے بحیثیت پاکستانی مندوب خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ سے اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں جو دن بدن بگڑتا جار ہا ہے اس پر زبانی گفتگو نہیں عملی اقدام کی ضرورت ہے، برصغیر میں امن قائم ہوتو فلسطین کے ساتھ ساتھ کشمیر کا مسئلہ بھی حل کروانے میں اقدامات ضروری ہیں، کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور بھارت مقبوضہ وادی میںریاستی دہشتگردی مسلسل کررہا ہے، فیک نیوز کی بھی بیخ کنی ہونی چاہیے ، نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ پر ہونے والے حملوں کے خلاف بھی متحد ہو کر اس کا سدباب کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں