د و ہزار جرمانے کے نفاذ کے بعد شہریوں نے ون وے کی خلاف ورزی ترک کردی

ایک ہفتے کے دوران ون وے کی خلاف ورزی میں 90فیصد سے زائد کمی ہوئی ‘ سٹی ٹریفک پولیس

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:39

د و ہزار جرمانے کے نفاذ کے بعد شہریوں نے ون وے کی خلاف ورزی ترک کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے د و ہزار روپے بھاری جرمانے کے حکم کے بعد شہریوں نے ون وے کی خلاف ورزی ترک کردی ۔

(جاری ہے)

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں نے ون وے ٹریفک کے قانون پر عملدرآمد کرنا شروع کر دیا اور ایک ہفتے کے دوران ون وے کی خلاف ورزی میں 90فیصد سے زائد کمی آئی ہے ۔ون وے کی خلاف ورزی پر 200 کی بجائے 2ہزارروپے جرمانوں کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے کے دوران 03 ہزار 851 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو 2ہزار فی کس جرمانہ کئے گئے ۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا،ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں