وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور وزیر اعلی عثمان بزدار کو اپنی وزارت سے استعفیٰ پیش کیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کی خدمات کو سراہا۔عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، آپ نے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں