پاکستان آج بھی امن کیساتھ کھڑا ہے مگر بھارت خطے میں امن کیخلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہی:گورنر پنجاب

دنیا کو بھارت کے امن دشمن عزائم کا نوٹس لینا چاہیے۔ کوئی شک نہیں کہ بھارت کو افغانستان سمیت خطے میں کہیں بھی امن برداشت نہیں ہورہا :چوہدری محمد سرور حکومت واضح موقف اختیار کر چکی ہے کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر یں گے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہی: سکاٹش پار لیمنٹ کے رکن پام ڈنکن اور پول اوکین سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:40

پاکستان آج بھی امن کیساتھ کھڑا ہے مگر بھارت خطے میں امن کیخلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہی:گورنر پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان آج بھی امن کیساتھ کھڑا ہے مگر بھارت خطے میں امن کیخلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہے۔دنیا کو بھارت کے امن دشمن عزائم کا نوٹس لینا چاہیے۔ کوئی شک نہیں کہ بھارت کو افغانستان سمیت خطے میں کہیں بھی امن برداشت نہیں ہورہا ۔حکومت واضح موقف اختیار کر چکی ہے کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی اپنے ووٹ کا حق استعمال کر یں گے۔

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے ۔ گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور بر طانیہ سکاٹ لینڈ میں پاکستانی قونصل جنرل سید زاہد رضا کے ہمراہ سکاٹش پار لیمنٹ کے رکن پام ڈنکن اور پول اوکین سے ملاقات میں گفتگو اور اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کی خوشی میں اوورسیز پاکستانیوں کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ سکاٹش پار لیمنٹ کے اراکین سے ملاقات کے دوران افغانستان ،خطے کی موجودہ صورتحال،کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے ظالمانہ اقدام سمیت دیگر ایشوزکے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

سکاٹش پار لیمنٹ کے اراکین سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افغانستان سمیت پورے خطے میں امن پاکستان کی پہلی تر جیح ہے جس کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے کیونکہ جب تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا اس وقت خوشحالی کا خواب بھی پورا نہیں ہوسکتا مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ برطانیہ اور امر یکہ سمیت پوری دنیا افغانستان کو درپیش مسائل سے نجات دلانے اور وہاں کھانے پینے کی اشیا ،صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے ملکر کام کر یں ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی بھی ووٹ کا حق استعمال کر یںگے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی اپوزیشن کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بھی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے کے حکومتی فیصلے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس اقدام کو سپور ٹ کر یں ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین تر جیح ہے جس کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں کی جانیوالی سر مایہ کاری کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں