عبدالعلیم خان نے اپنی دونوں وزارتوں پر استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:41

عبدالعلیم خان نے اپنی دونوں وزارتوں پر استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) پنجاب کے سینئر وزیر اور وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے اپنی دونوں وزارتوں سے استعفیٰ دے دیا انہوں نے اپنا استعفیٰ ہفتے کی صبح وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ایک ملاقات میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

جس میں استعفے کی وجوہات درج کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے موقف اختیار کیا ہے کہ بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں وزارتوں پر مزید فائز نہیں رہنا چاہتے اس لئے ان کا استعفیٰ منظور کیا جائے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کی جانب سے پیش کئے گئے استعفے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے عبدالعلیم خان کی پارٹی کے لئے خدمات قابل قدر ہیں اور وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔

جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں