سوئی گیس کی قلت اور عدم دستیابی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) سوئی گیس کی قلت اور عدم دستیابی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست ایڈوکیٹ سردار فرحت منظور چانڈیو نے دائر کی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت،اوگرا اور محکمہ سوئی گیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سردیوں کے آغاز میں ہی ملک بھر میں گیس کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے حکومت شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے میں بھی ناکام ہو چکی ہے ملک بھر میں گیس کا شدید بحران پیدا ہو چکا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے اورگیس کے بحران کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی کا بھی حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں