الحمراء میں بابا گُرو نانک مقابلہ مصوری جتنے والوں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ننھی آرٹسٹ عائزہ شاہدنے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے

اتوار 28 نومبر 2021 11:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) الحمراء نہ صرف فنون لطیفہ کی ترویج کر رہاہے بلکہ نئی نسل کے لئے آرٹسٹ بننے کے بھرپور موقع بھی فراہم کر رہا ہے، اس حوالے مختلف تہواروں پر مصوری کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں،جن میں اعلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات دیئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے بابا گرو نانک کے 552جنم دن کی مناسبت سے منعقد مقابلہ مصوری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات دینے کی تقریب میں کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ننھی آرٹسٹ عائزہ شاہد نے مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات او رسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے کہاکہنوجوانو ں کی بھرپو رحوصلہ کر رہے ہیں،الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹسٹ کے اساتذہ بے حد محنتی ہیں، الحمراء کے تربیت یافتہ آرٹسٹ ،ْملکی سطح پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے اساتذہ نے انتظامیہ کی عزم کو سراہا۔ ڈائریکٹر الحمراء خرم نویل نے اس موقع پر کہاکہ الحمراء کا فنون لطیفہ کی تعلیم وتر بیت حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کو مثالی ماحول فراہم کر رہا ہے۔ترجمان الحمراء صبح صادق نے کہا کہ الحمراء میں بابا گرونانک کے 552جنم دن کی مناسبت سے مقابلہ مصوری منعقد کیا گیا تھا،نوجوان آرٹسٹ یوسف اللہ نے اول ،وزیر خان نے دوم جبکہ حاشر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں