افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تودہشتگردی ،غذائی قلت جیسے مسائل بے قابو ہوجائینگے‘ چوہدری سرور

اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے ،اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے گورنر پنجاب کی سکائوٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون ، اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان کو تنہا چھوڑے گی تو وہاں دہشت گردی ،غذائی قلت جیسے مسائل بے قابو ہوجائیں گے ،اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے ،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے جتنا کام پاکستان میں ہورہا ہے پوری دنیا میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی ،ہم قائدا عظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والے تمام اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور دورہ بر طانیہ کے دوران سکائوٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون اور اورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کررہے تھے سکائوٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون نے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کے قیام کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کوبھی سراہا ۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ حالات خراب ہو رہے ہیں آج افغان حکومت کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے اور ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں ان حالات میں عام آدمی کے لیے زندگی مشکل تر ین ہو رہی ہے ایسے حالات کسی بھی صورت دنیا کے مفاد میں نہیں کیونکہ جب افغانستان میں حالات خراب ہوں گے و ہاں داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں مزید فعال ہوں گی اور افغانستان میں دہشت گردی کے اثرات صرف افغانستان یا پاکستان ہی پورے خطے اور دنیاپر بھی پڑے گے اس لیے دنیا کو تمام صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے افغانستان کے مسائل کے حل کے لیے نیک نیتی کیساتھ اپنا کردار ادا کر رہا ہے آج بھی پاکستان 4ملین سے زائد افغانی موجود ہے وقت آچکا ہے کہ دنیا افغانستان میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کر ے کیونکہ بعد میں پھر دنیا کے پاس پچھتاواے کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔ اورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اورسیز پاکستانیوں کا سب سے زائد کردار ہے اور تحر یک انصا ف کی حکومت وعدے کے مطابق اورسیز پاکستانیوں کو نہ صرف ووٹ کا حق دے چکی ہے بلکہ انکے لیے ہر روز مزید سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی کام رہی ہے دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو چاہیے وہ جن جن ممالک میں رہتے ہیں وہاں کی سیاست میں بھی زیادہ سے زیادہ سے حصہ لیں تاکہ وہاں بسنے والے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بھی حل کر نے میں مدد ملے سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں