معاہدے کے بعد وکلاء اب حبیب بینک سے ہر طرح کا قرض لے سکیں گے ‘فرحان شہزاد

چیف جسٹس پاکستان 3دسمبر کو سیمینار میں خصوصی طورپر شرکت کر یںگے ‘وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے کہا ہے کہ حبیب بینک سے کامیاب مذاکرات اور معاہدے کے بعد پنجاب بار کونسل کے ایک لاکھ 36ہزار سمیت تمام وکلا ء برادی آسان شرائط پر قرض حاصل کر سکے گی ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد3دسمبر کو پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں خصوصی طورپر شرکت کر یںگے ۔

پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین فرحان شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ بینکنگ سیکٹرنے لیگل فیکلٹی کو بلیک لسٹ کیا ہواتھالیکن پنجاب بار کونسل نے وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے حبیب بینک سے کامیاب مذاکرات کئے اورایم او یو سائن کیا گیا ہے جس کے تحت اب وکلاء آسان شرائط پر کریڈٹ کارڈز،آٹو لون،ہائوس لون اور پرسنل لون حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چیئرمین پنجاب بار کونسل حاجی افضل دھرالہ اور دیگر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اپنی محنت اور وسائل کو بروئے لاتے ہوئے وکلا برادری کی بہتری اور فلاح کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد3دسمبر کو پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں خصوصی طورپر شرکت کر رہے ہیںجس سے پنجاب بار کونسل میں مزید بہتری کے امکانات روشن ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں