مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میںزیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سی آئی اے پولیس گرفتار ڈاکوبلال کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے کرگئی ہوئی تھی

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میںایک زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ سی آئی اے پولیس گرفتار ڈاکوبلال کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے کرگئی جہاں پر ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس سے زیرحراست ملزم بلال ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔ہلاک ملزم بلال تھانہ ہیئر کے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں