سندر کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت تین افراد زخمی

فائرنگ سے 29 سالہ علیم،40 سالہ نسیم اور45 سالہ مقصودہ بی بی زخمی ہو ئے

اتوار 28 نومبر 2021 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) سندر کے علاقے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تین نامعلوم ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے جمیل نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے،مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے 29 سالہ علیم،40 سالہ نسیم اور45 سالہ مقصودہ بی بی زخمی ہو گئیجبکہ ملزمان بغیر کچھ لوٹے موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں