ٰعمران خان معیشت کوصحیح سمت میںگامزن کرنے کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں‘ ہمایوں اخترخان

۹اپوزیشن نے منفی طرز عمل کو ترک نہ کیا تو انہیں عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑیگا‘سینئر مرکزی رہنما

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

N لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ماضی کی حکومتوں کے بیگاڑ کو درست کرنے اور ملک کی معیشت کوصحیح سمت میںگامزن کرنے کیلئے بھرپور لگن کے ساتھ انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،کرونا کی نئی لہرکا آنا تشویش کا باعث ہے اوراین سی او سی نے اسی تناظر میںاس کاشکار ہونے والے چھ ممالک پر سفری پابندی عائد کر دی ہے،اپوزیشن نے منفی طرز عمل کو ترک نہ کیا تو انہیں عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ان خیالات کا اظہارانہوںنے حلقہ این اے 131 کے پارٹی رہنمائوں اور متحرک کارکنان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوںاخترخان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی کویہ شکوہ ہے کہ اب نظام ان کے کہے کے مطابق کیوں نہیں چل رہا اس لئے ایک منصوبے کے تحت اداروںکے خلاف منفی پراپیگنڈاکیا جاتاہے جوکسی طرح بھی مناسب رویہ نہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں کہ اب ملک کا نظام آئین و قانون کے مطابق چلے گا کیونکہ اس کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک میں کوروناکی نئی لہر آئی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔حکومت یقینی طور پر پیشگی تیار یاں کر رہی ہے اور اسی تناظر میں این سی او سی نے ایسے ممالک جہاں پر اس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان پر سفری پابندی عائد کر دی ہیں۔ خداکی ذات سے دعا ہے کہ وہ پاکستان سمیت پوری دنیا کو نئی لہر سے محفوظ رکھے تاکہ طویل عرصے بعد معمول پر آنے والے حالات رواںدواں رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں