Yلاہور،ڈور پھرنے سی20 سالہ نوجوان جان جاں بحق

ض* وزیر اعلی ٰعثمان پنجاب کا واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب۔ گ*وزیراعلیٰ پنجاب کا غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

ں*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) لاہور کے علاقے شالیمار لنک روڈ پر گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ وا حکام نے متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔لاہور کے تھانہ مغل پورہ کی حدود میں شالیمار لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ بیس سالہ اسد نے سول انجینیئرنگ کا ڈپلومہ مکمل کر کے ایک ماہ قبل ہی نوکری شروع کی تھی۔

واقعہ کا مقدمہ تھانہ مغل پورہ میں درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سید انور کو معطل کردیا۔مقتول کے والد نے حکام سے پتنگ بازی کے کھیل پر پابندی پر مکمل عملدرآمد کروانے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب وزیر اعلی ٰعثمان پنجاب نے ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔پتنگ بازی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق جس علاقے میں پتنگ بازی ہو متعلقہ پولیس افسر سے جواب طلبی ہو گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں