ش*جسٹس ثاقب نثار کو مریم نواز کے الزامات کا جواب دینا ہوگا، پیر محفوظ مشہدی

! عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے والے کے خلاف کارروائی وقت کا تقاضہ ہے،چیف جسٹس عدالتی کمیشن تشکیل دیں،مرکزی صدر جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )

اتوار 28 نومبر 2021 21:15

Cلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم ) کے مرکزی صدر پیر سید محمد محفوظ مشہدی اورسیکرٹری جنرل پیر محمد اقبال شاہ نے جمہوری حکومتوں کے خلاف ریاستی اداروں کے سربراہان کے اقدامات اور سیاست میں مبینہ مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مریم نواز کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینا ہوگا۔

جب انصاف کی فراہمی کرنے والے ادارے کے سربراہ کی غیر معمولی دلچسپی اس وقت کی جمہوری حکومت کو گرانے اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے میں ہو تو ایسے شخص کے خلاف کارروائی شروع ہونی چاہیے ،جس کے لیے بہترین فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔ عدلیہ جیسے ادارے کو سیاست میں ملوث کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی وقت کا تقاضہ ہے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے چیف جسٹس عدالتی کمیشن تشکیل دیں، تاکہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا سکیں۔

میڈیاسیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری اسلامی ملک ہے ،جو1973ء کے متفقہ آئین کے مطابق چلایا جاتا ہے مگر جس انداز سے سیاست میں عدلیہ کی ماضی میں مبینہ مداخلت کے انکشافات سامنے آرہے ہیں، اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو اپنے رویے اور آڈیو کی وضاحت کرنی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں