عمران خان کی سیاسی پیدائش ہی آڈیو،ویڈیو اور آر ٹی ایس کے مرہون منت ہے‘عظمیٰ بخاری

ٹھگ آف پاکستان مریم نواز فوبیا میں مبتلا ہوچکا ہے‘سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) پنجاب

پیر 29 نومبر 2021 16:32

عمران خان کی سیاسی پیدائش ہی آڈیو،ویڈیو اور آر ٹی ایس کے مرہون منت ہے‘عظمیٰ بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کرکٹ میں اور سیاست میں بھی میچز فکسنگ کرتے رہے ہیں ،اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے کیونکہ غیر جانبدار امپائروں کے بغیر عمران خان کرکٹ میں بھی فیل اور سیاست میں ہوتے آرہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی پیدائش ہی آڈیو،ویڈیو اور آر ٹی ایس کے مرہون منت ہے۔ٹھگ آف پاکستان مریم نواز فوبیا میں مبتلا ہوچکا ہے۔جہانگیرترین کے جہاز میں ارکان اسمبلی کو آلو ،مٹر وں کی طرح لاد لاد کر بنی گالہ پہنچایا گیا۔عمران خان وزیراعظم کی کرسی تک بیساکھیوں کے سہارے پہنچے ۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہااگر نوازشریف 2018کے الیکشن میں جیل میں نہ ہوتے تو آج عمران خان کسی سڑک پر دھرنہ دے کر بیٹھے ہوتے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کو مائنس کرتے کرتے مشرف ملک سے فرار ہوگئے۔نوازشریف کی جماعت اور انکا ووٹ بینک پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔کوئی کٹھ پتلی،مہرہ یا چابی والا کھلونا نوازشریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔این اے 133میں پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلزپارٹی کی سیاست میں بھی ہمیشہ کیلئے دفن کردیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں