گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 74 مریض رپورٹ ہوئے ‘ سیکرٹری صحت

ڈینگی بخار کے باعث 2 اموات ،ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے‘عمران سکندربلوچ

پیر 29 نومبر 2021 16:32

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 74 مریض رپورٹ ہوئے ‘ سیکرٹری صحت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلئے کارروائیاں تیزکردی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 74 مریض رپورٹ ہوئے ہیںجن میں سے لاہور سے ڈینگی کے 60 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 4، قصور سے 3 جبکہ گوجرانوالہ سے 2مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روزفیصل آباد، اٹک، ننکانہ صاحب، حافظ آباد اور سیالکوٹ سے 1 مریض رپورٹ ہوا ہے۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 25,013 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,848کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 143 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 824 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 589 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 235 مریض داخل ہیں۔

صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزید کہاکہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,934 بستر مختص کئے گئے پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 823 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 589 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 228,284 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 52,869 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 180 ان ڈور اور آؤٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 27,558 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 4,681 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گزشتہ روز لاہور میں 157 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

صوبائی سیکرٹری صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل بھی کی۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments