چودھری پرویزالٰہی سے سابق ناظم سید فضل عباس کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

خودمختار بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کو ان کے مسائل کا فوری حل مل جائے تو معاشرے میں امن و امان سمیت بھائی چارے کا کلچر فروغ پائے گا: چودھری پرویزالٰہی

پیر 29 نومبر 2021 23:18

چودھری پرویزالٰہی سے سابق ناظم سید فضل عباس کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق ناظم سید فضل عباس نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سید فضل عباس کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن عوام کے حقوق کی فراہمی کا موثر ذریعہ ہے، پاکستان مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں پورے پنجاب سے حصہ لے گی، اس سلسلے میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو پارٹی ٹکٹ دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کا فوری اور واحد حل خودمختار بلدیاتی ادارے ہیں، عوام کو ان کے مسائل کا حل دہلیز پر مل جائے تو معاشرے میں امن و امان سمیت بھائی چارے کا کلچر فروغ پائے گا۔ اس موقع پر سید فضل عباس نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے بطور وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے میںاہم کردار ادا کیا تھا، مسلم لیگ کے دور میں جنوبی پنجاب میں جو ترقیاتی کام ہوئے اس کے بعد آج تک نہیں ہوئے۔ چودھری پرویزالٰہی عوام کا دکھ درد رکھنے والی شخصیت ہیں، ہم ان کے اسی ویژن کو لے کر آگے بڑھیں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں