دانش تیمور کے گیم شو ’’ایسا چلے گا‘‘ کا پرانا فارمیٹ بحال

ٹیموں کو نکال کر شو کو دوبارہ عوام کے لئے اوپن کر دیا گیا

منگل 30 نومبر 2021 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) اداکار و میزبان دانش تیمور کے نجی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے گیم شو ’’ایسا چلے گا‘‘ کا پرانا فارمیٹ بحال کر دیا گیا، ٹیموں کو نکال کر شو کو دوبارہ عوام کے لئے اوپن کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دانش تیمور گزشتہ چار سالوں سے نجی ٹی وی چینل سے گیم شو ’’ایسا چلے گا ‘‘کی میزبانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پہلے گیم شو میں شرکاء کو مختلف گیمز جیتنے پر انعامات دئیے جاتے تھے لیکن کورونا وائرس کے باعث اس فارمیٹ کو بند کر کے اس میں دو ٹیمیں شامل کر دی گئی تھیں اور پہلے مرحلے میںانسٹا گرامر اور ٹک ٹاکرز کو شامل کیا گیا ، بعد ازاں چار اور پھر چھ ٹیمیں بنا دی گئیں لیکن اب دوبارہ پرانے فارمیٹ کو دوبارہ بحال کر کے اس کے مطابق پروگرا م پیش کیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں