شوبز شخصیات کاجویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ‘ شبیر جان، نعمان اعجاز، ریشم،شاہدہ منی، عمران اشرف و دیگر

منگل 30 نومبر 2021 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) شوبز شخصیات نے جویریہ عباسی اور انوشے عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار شبیر جان، نعمان اعجاز،ریشم، شاہدہ منی ، شہزاد رضا، عدنان جیلانی، افتخار عفی، عمران اشرف، روبینہ اشرف، ثنا، فرزانہ تھیم، عدنان جیلانی،ماریہ واسطی،لیلیٰ زبیری،اشرف خان، خالد بٹ،توقیر ناصر، شیبا بٹ،شبنم مجید،حمیر ا ارشد اور دیگر نے اپنے تعزیتی بیانات میں کہا کہ ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں ،دنیا میں ماں کا ایسا رشتہ ہے جسے اپنی اولاد سے کوئی لالچ اور غرض نہیں ہوتی اور وہ ہر وقت ان کے لئے دعا گو رہتی ہے ۔

دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں