مبنی ڈرامہ صنف آہن کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل میں جگہ بنالی

ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا ،سوشل میڈیا صارفین کی اداکاراں کی اداکاری کی تعریفیں

منگل 30 نومبر 2021 10:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان آرمی میں خواتین کے کردار پر مبنی ڈرامہ صنف آہن کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل میں جگہ بنالی۔صنف آہن کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی ڈرامے کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ڈرامے کے آغاز کو دوسروں سے مختلف قرار دیا بلکہ تمام اداکاراں کی اداکاری کی بھی تعریفیں کیں۔

(جاری ہے)

صنف آہن کی کہانی خواتین پر مبنی ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی پانچ لڑکیوں کے فوجی افسر بننے کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کی کاسٹ میں سجل علی، یمنی زیدی، کبری خان، رمشا خان اور سائرہ یوسف ،عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمن، عثمان پیرزادہ اور صبا حمید شامل ہیں۔ڈرامے کی پہلی قسط نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ یمنی زیدی اور رمشا خان کی اداکاری کی تعریف کی، ڈرامے میں یمنی زیدی نے پشتون فوجی افسر جبکہ رمشا خان بلوچ فوجی افسر کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں