نا تجربہ کار حکومت تمام شعبوں کیلئے و با ل جان ہو چکی ہے ‘گڈزٹرانسپورٹرز

ملکی اثاثوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،قومی شاہراہوں کو اوور لوڈنگ نے تباہ کر دیا

منگل 30 نومبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ نا تجربہ کار حکومت تمام شعبوں کیلئے و با ل جان ہو چکی ہے، قومی اثاثوں کے تحفظ کا حلف اٹھایا گیا مگر حکومت اٹھائے گئے حلف سے منحرف ہو رہی ہے، ملکی اثاثوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن قومی شاہراہوں کو اوور لوڈنگ نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی مفاد میں اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل لوڈ قانون پر سختی کے ساتھ مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا ہوا ہے مگر حکومت چند بااثر انڈسٹریل مافیا زکو فائدہ پہنچانے کی خاطر قومی شاہراہوں کو تباہ برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے خلاف ملکی مفاد میں دیئے گئے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے اور اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی قومی شاہراہوں کی تباہی کے جرم میں قانون کے کارروائی کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں