حکومت پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے مجوزہ منی بجٹ کی تفصیلات منظر عام پر لائے‘ ریو نیو ایڈوائزارز

سیاسی جماعتیں، اسٹیک ہولڈرز معیشت کی قومی متفقہ دستاویز کی تیاری کے لئے مل بیٹھیں ‘چیئرمین عامر قدیر

منگل 30 نومبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے مجوزہ منی بجٹ کی تفصیلات منظر عام پر لائے، بعض شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنا نئے ٹیکس لگانا ہی ہے لیکن حکومت اسے تسلیم کرنے کو تیا رنہیں، ایک اندازے کے مطابق حکومت350ارب کے ٹیکسز عائد کرنے جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ٹیکس کنسلٹنٹس اور تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عامر قدیر نے کہا کہ بد قسمتی سے حکومت معیشت کی ترقی کیلئے وہ موثر پالیسیاں ترتیب نہیں دے سکی جو اس کی ضرورت تھے بلکہ سابقہ حکومتوں کے تجربوں کو نئے طریقے سے آزمایا گیا جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں بھی اس کے اثرات نمایاں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور ٹیکسز کے حوالے سے ہر حکومت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے بلکہ تجربات کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے ، مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیںاور اسٹیک ہولڈرز معیشت کی قومی دستاویز کی تیاری کے لئے مل بیٹھیں اور متفقہ قومی دستاویز تیار کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں